ابنا: اسلام امریکہ تعلقات کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر یہ خبر دی ہے کہ امریکی فوجی کمانڈر فوجیوں کوایسے کتابچوں کی تعلیم دے رہے ہیں جو اسلام مخالف مسائل پر مشتمل ہیں اور اسلام کو امریکہ کا سب سے بڑا دشمن قراردیا گیا ہے۔
اسلام و امریکہ تعلقات کو نسل میں تعلقات عامہ کے ذمہ دار ابراہیم کوپر نے کہا ہے کہ یہ امریکی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں اور ان پالیسیوں کا ایک نتیجہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات ہیں۔
امریکی فوجیوں کے لئے اسلاموفوبیا کی کلاسوں کی خبروں کے سامنے آنے کےبعد امریکی حکام نے دعوی کیاہے کہ یہ کلاسیں بند کردی گئي ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے امریکی حکومت شیطان پرست فری میسنری خفیہ تنظیم کےرکن ہیں جہاں انہیں اسلام و مسلمین کے خلاف اقدامات کرنے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔.......
/169